ضلعی انتظامیہ جھڑی میلہ میں آنے والے عقیدت مندوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم: ڈی ڈی سی چیئرمین

0
0

سائٹ کی طرف جانے سڑک پر72 لاکھ روپے کی لاگت سے تارکول کا کام شروع کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) جموں بھارت بھوشن بودھی نے زور دے کر کہا ہے کہ انتظامیہ آئندہ جھڑی میلے میں آنے والے عقیدت مندوں کو بغیر کسی پریشانی کے سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات آج یہاں مندر اور میلہ کے مقام تک جانے والی سڑکوں کے تارکول کے کام کا آغاز کرنے کے بعد کہی۔ڈی ڈی سی کے چیئرمین نے کہا کہ آنے والے جھیڑی میلے کے پیش نظر میلے کے مقام سے منسلک سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ شروع کر دی گئی ہے جس پر72لاکھ روپئے کی لاگت آئے گی ۔بھارت بھوشن بودھی نے کہا کہ مذکورہ سڑکوں پر فوری کام شروع کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کو اس بات پر توجہ مرکوز کرنا ہے کہ وہ وہاںآرام سے قیام کریں ۔ڈی ڈی سی کے چیئرمین نے کہا کہ انتظامیہ جھیڑی میلہ میں آنے والے عقیدت مندوں کو بغیر کسی پریشانی کے خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور تمام متعلقہ محکموں نے پہلے سے ہی اس مقام پر آنے والوں کو بہترین سہولیات اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمر کس لی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا