صوبت علی چوہدری کی قیادت میں گشیان چک پنچائت میں اجلاس منعقد

0
0

کئی اہم مسائل پر کیا تبادلہ خیال، ایس سی سیل کے کارگزار صدر اوم راج نے بھی کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے جنرل سیکریٹری جموں صوبہ صوبت علی چوہدری جو ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی انچارج صوبائی ایس ٹی سیل بھی ہیں کی قیادت میں یہاں جموں کی گشیان چک پنچائت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایس سی سیل کے کارگزار صدر اوم راج نے بھی کی شرکت کی ۔اس موقع پر سوم ناتھ ڈوگرہ، چوہدری منظور حسین، فرید حسین، رشید احمد، رفیق احمد، عبدالکبیر، نذیر احمد ،چوہدری صدیق پہلوان،محمد صدیق، سابق پنچ گردھاری لال، بچن لال و دیگران نے شرکت کی۔وہیں انچارج ایس ٹی سیل ڈی پی اے پی صوبت علی چوہدری کی قیادت میں اجلاس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیں مقامی عوام نے موصوف سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں قبرستان کے معاملہ ایک دیرینہ مطالبہ ہے ۔انہوں نے علاقہ کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ سڑک کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔اس موقع پر صوبت علی چوہدری نے مقامی عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کے ازالے کیلئے کاوشیں کی جائیں گی۔انہوں نے اس موقع پر ڈی پی اے پی کے وژن پر بھی بات کی ۔وہیں مقامی عوام نے یقین دہانی کروائی کہ وہ موصوف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا