صوبت علی چوہدری کی عوامی رابطہ مہم ،ہیرا نگر کے سپرال پیاں اور مکند پور گجر بستی کاکیادورہ

0
0

کہاخوشحال جموںوکشمیرکی تعمیرکیلئے غلام نبی آزادکی ڈیموکریٹک پروگریسیو آزادپارٹی کومضبوط بنائیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈیموکریٹک آزادپارٹی کے سینئر رہنماوکارپوریٹروارڈ74جے ایم سی جموں صوبت علی چودھری نے عوامی رابطہ مہم کوآگے بڑھاتے ہوئے جمعہ کے روز سپرال پیاں اور مکند پور گجر بستی ہیرا نگر ضلع کٹھوعہ میں مختلف مقامات کادورہ کیااورعوامی وفودسے ملاقات کی۔متعدد مقامات پر گجر برادری کے اجلاس منعقدکئے گئے جہاں صوبت علی چوہدری نے گجربکروال طبقہ کو درپیش مسایل سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پرعلاقے کے نمایاں شہریوں میںحاجی غلام محمد کھٹانہ،مولوی معصوم علی، حاجی موج دین ،مولوی یوسف خان، حاجی شیر علی بانیاں،ماسٹر روشن دین بانیاں، حاجی نمی باناں، دین محمد پاسوال ،صدیق ٹھاکریا، علی محمد، فیروز الدین اور دیگرقابل ذکرہیں۔صوبت علی چوہدری کومقامی لوگوں نے اپنے روزمرہ مسائل سے آگاہ کیااورانہیں درپیش مشکلات کے ازالہ کی اُمیدظاہرکی۔صوبت علی چوہدری نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہاکہ وہ گجربکروال طبقہ کے مسائل کے ازالہ کیلئے ہروقت اورہرمقام پردستیاب ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ وہ خصوصی طورپرضلع کٹھوعہ آئے کیونکہ انہیں معلوم ہواتھاکہ یہاں گجربکروال طبقہ بنیادی سہولیات سے محرومی کاشکارہے جس جانب انتظامیہ کی توجہ ناکے برابرہے۔اُنہوں نے شرکاء مجلس کو یقین دلایاکہ وہ ان کے مسائل کو حکامِ بالاتک پہنچائیں گے۔صوبت علی چوہدری نے اپنے وسیع دورے کے دوران مختلف علاقوں کے باشندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔صوبت علی چوہدری نے اس موقع پرکہاکہ غلام نبی آزادکاسنہری دورجموں وکشمیرکے عوام کی تقدیربدلنے والاتھااوراب وہ پھر سے جموں وکشمیرکے عوام کی خدمت کیلئے اپنی ڈیموکریٹک پروگریسیوآزادپارٹی کے ساتھ میدان ِ عمل میں آئے ہیں اورہمیں اُن کی پارٹی کومضبوط کرکے جموں وکشمیرکی خوشحالی اورترقی کیلئے کام کرناہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا