مختار احمد
گاندربل؍؍صفا پورہ گاندربل میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ایک بدنام منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کر کے اس کے خلاف ایک کیس درج کیا۔ ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل غلام حسن کی نگرانی میں، ایس ایچ او پی ایس صفا پورہ گلزار حسین کی قیادت میں پولیس پارٹی جاوید احمد لہروال ولد مرحوم عبدل غفار لہروال ساکنہ کوندبل کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اورتلاشی کے دوران جاوید احمد لہروال کے قبضے سے ممنوعہ مادہ، ہیروئن جیسی مادہ برآمد ہوئی۔برآمد شدہ ممنوعہ مادہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ فسٹ کلاس کی موجودگی میں ضبط کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس سلسلے میں، ایف آئی آر نمبر 02/2024، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس صفا پورہ میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔عام لوگوں نے منشیات فروشوں کو لگام لگانے پر گاندربل پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے ۔