لازوال ڈیسک
جموں//شیعہ فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے دیوالی کے شبھ موقعہ پر جموںوکشمیر کے غیر مسلم بھائیوںکو دل کی عمیق گہرائیوںسے مبار باد دی ہے ،یہاںجاری ایک پریس بیان میںعاشق حسین خان نے کہا کہ دیوالی جسے روشنیوںکا تہوار کے نام سے جانا جا تا ہے ،جو بھگوان شری رام چندر جی کے بن باس ختم ہونے اور ایودھیا واپسی کی یاد میںمنایا جاتا ہے،پر غیر مسلم بھائیوںکو اپنی اور پوری فیڈریشن کے زعماء کی جانب سے ہاردک مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا گو ہوںکہ دیوالی ملک بھر کے لئے نئی خوشیاںلے کر آئے ،ملک میںتعمیر و ترقی کا دور دورہ رہے،امن و امان کو فروغ ملے دیش ترقی کی نئی بلندی چھوئے ۔خان نے کہا ہے کہ دیوالی کا تہوار جموںوکشمیر کے لئے بھائی چارے ،باہمی ہم آہنگی و آپسی پیار کی نئی نوید لے کر آئے ۔انہوںنے کہا کہ دیوالی ہو یا عید یہاںہر ایک تہوار سبھی مذاہب کے ماننے والے مل جل کر منا کر تہوار کی خوشیوںکو دوبالا کر نے کاکام کرتے ہیں۔امید کی جاتی ہے کہ اب کی بار بھی دیوالی کا تہوار اسی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جا ئے گا،عاشق حسین خان نے ایک بارپھر تمام غیر مسلم بھائیوںکا دل کی گہرائیوںسے مبار ک بادپیش کرتے ہوئے سبھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔