چوہدری شوکت گجرکی قیادت میں وفدنے گجربکروال طبقہ کودپیش مسائل بھی اُبھارے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کی قبائلی برادری نے چوہدری شوکت گجر (صدر جموں و کشمیر گجر اور بکروال فیڈریشن) کی قیادت میں چوہدری زین الدین کھٹانہ (صدر بکروال یونائیٹڈ فرنٹ)، نذیر چیچی (بارہمولہ ) اور ریاستی ایوارڈ یافتہ منیر احمد ( اننت ناگ)صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا خیرمقدم کیا۔واضح رہے صدر جمہوریہ جموں اور کشمیر یو ٹی کے اپنے پہلے دورے پر ہیں اور انہوں نے قبائلی برادری یعنی شیڈول ٹرائب کی پہلی صدر (خاتون) کے طور پر منتخب ہونے پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ وہیںمیٹنگ کے دوران مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے جموں و کشمیر میں قبائلی برادری کے فائدے اور ترقی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اسکالرشپ، ہاسٹل میں داخلے کی صلاحیتوں میں اضافہ، نوجوانوں کے لیے کاروبار کے نئے مواقع وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پرشوکت گجر نے ایل جی منوج سنہا کو جموں و کشمیر میں قبائلی برادری کی بہتری کے لیے ان کے بہترین کام کے لیے سراہا۔انہوں نے کہاکہ دروپدی مرمو ہمارے ملک کی صدر ہیں جس سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ خواتین کچھ بھی کر سکتی ہیں ۔اس موقع پر صدر جمہوریہ نے قبائلی برادری کے تمام معاملات میں اپنے تعاون کو یقینی بنایا۔