صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یکم دسمبر کو مسلح افواج کے میڈیکل کالج کے پلاٹینم جوبلی سال میں کالج کو ‘صدر کا نشان پیش کریں گی

0
0

 میڈیکل کالج ( اے ایف ایم سی ) کو اس کے پلاٹینم جوبلی سال میں پنے کو صدر کا کلر (صدر کا نشان) ایوارڈ پیش کریں گی۔ AFMC ایک پریمیئر آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اسٹیبلشمنٹ ہے۔ یہ ملک کے معروف میڈیکل کالجوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایوارڈ اے ایف ایم سی کے ذیعے قوم کے لیے 75 برس کی شاندار اور مثالی خدمات کے اعتراف میں میڈیکل کالج کو دیا جارہا ہے۔
اس موقع پر ایک شاندار تقریب میں صدر جمہوریہ کی جانب سےایک خصوصی کور اور ڈاک ٹکٹ اور ایک یادگاری سکہ بھی جاری کیا جائے گا۔ صدر ‘پراجنا’ آرمڈ فورسز سینٹر فار کمپیوٹیشنل میڈیسن کا بھی آن لائن افتتاح کریں گی ، جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کی جدید تحقیق کرنے والے سرکردہ عالمی اداروں کے ساتھ AFMC کو لیگ میں رکھے گا۔
یہ شاندار پروگرام اے ایف ایم سی کے کیپٹن دیواشیش شرما کیرتی چکرا پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس رسمی پریڈ کی ایک خاص بات فوج، بحریہ اور فضائیہ میں خدمات انجام دینے والے مسلح افواج کی طبی خدمات کے اہلکاروں کے چار دستوں کی قیادت کرنے والی لیڈی میڈیکل آفیسرز ہوں گی، جو اے ایف ایم ایس میں خواتین کو زیادہ بااختیار بنانے کی علامت ہے۔
اے ایم سی مسلح افواج کی طبی خدمات میں طبی تعلیم کا ذریعہ ہے، جو اپنی اخلاقیات اور طبی تربیت کے اعلیٰ ترین معیارات کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس کالج کی غیر معمولی تربیت اوراس کا انتظامی ڈھانچہ نہ صرف بہترین طبی تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے مختلف کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کے کلبوں کے ذریعے میڈیکل کیڈٹس کی مجموعی ترقی کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس باوقار ادارے سے نکلنے والے میڈیکل کیڈٹس کو آرمی، نیوی اور ایئر فورس میں کمیشن دیا جاتا ہے۔ ایک افسر اور ڈاکٹر کے طور پر محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ مثالی طور پر نہ صرف ہماری قوم کی سرحدوں کی شاندار حفاظت کرنے والے مسلح افواج کے اہلکاروں اور غیر ملکی مشنوں میں تعینات افراد بلکہ ان کے اہل خانہ کی صحت کی ضروریات کو بھی پورا کیا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے سابق طلباء نے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی اور تحقیق میں شاندار شراکت کی ہے اور صحت کی دیکھ بھال کےمختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دی ہیں یا خدمات انجام دے رہے ہیں۔
صدر کا کلر ، جسے ‘صدر کا نشان’ بھی کہا جاتا ہے، فوجی یونٹ کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اس عظیم الشان تقریب میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور مسلح افواج کے سینئر معززین اور افسران شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹرز اور کمانڈنٹ اور سابق ڈینز اور ڈپٹی کمانڈنٹ اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی شرکت کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا