’صحت کے میدان میں مزید بہتری لائی جائے ‘ اسپتال کی عمارت کو جلد از جلد مکمل کرنے کی احکامات جاری کر دئے گئے ہیں:شاہ محمد تانترے

0
0

ظہیر عباس
منڈی//سب ضلع اسپتال منڈی میں ممبر اسمبلی حویلی پونچھ شاہ محمد تانترے کی قیادت میں میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جہاں ماضی سال کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اور رواں سال میں بہتر نتائج دکھانے کی ہدایت بھی دی گئی۔میٹنگ کی صدارت شاہ محمد تانترے نے کی اور وہاں موجود بلاک میڈیکل آفیسر نے ماضی سال کے اخراجات اور آمدنی کی مکمل جانکاری ایم ایل اے موصوف کے سامنے رکھی – شاہ محمد تانترے نے کہا کہ جس قدر بھی ہوسکے صحت کے میدان میں مزید بہتری لائی جائے – انھوں نے کہا کہ جس طرح یہاں کے ڈاکٹر ایمانداری سے کام کر رہے ہیں اسکے لئے وہ مبارکباد ی کے مستحق ہیں اور تمام ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں کے ساتھ مزید پیار سے پیش آئیں کیونکہ اسپتال میں جو بھی انسان آتا ہے وہ لاچار اور پریشان ہوتا ہے۔ اس موقع پر پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور بیوپار منڈل کے صدر شمیم احمد گنائی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ منڈی کو ترقی کے نقشے پر لانے کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے – انھوں نے منڈی اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپتال میں ڈاکٹرں کی کافی اسامیاں ہیں لیکن وہ پر نہیں ہیں جو عوام کے لئے سب سے بڑی پریشانی کا باعث ہے – انھوں نے کہا کہ اسپتال کی تئی تعمیر شدہ عمارت کا عوام کو اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہے جب تک اس میں ڈاکٹر وںکی موجودگی کو یقینی نہ بنایا جائے – شمیم احمد گنائی نے منڈی اسپتال کیلئے الٹراساو¿نڈ اور دیگر مشینوں کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں موجود الٹرراساو¿نڈ مشین کافی پرانی ہے جبکہ آج کے دور میں ڈیجیٹل مشینوں کا ہونا نہایت ضروری ہے تاکہ مریضوں کو تسلّی بخش نتائج دئے جا سکیں – اس موقع پر وہاں موجود عوام نے اپیل کی کہ سب ضلع اسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے کی مشین کی اشد ضرورت ہے جسکے لئے ممبر قانون ساز اسمبلی پونچھ تانترے نے موقع پر کہا کہ رواں سال کے اپنے سی۔ڈی فنڈ سے ایک مشین لگائی جائے گی جس سے عوام منڈی کو فائدہ ہوگا اور ممبر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ اسپتال کی نو تعمیر شدہ عمارت کو جلد از جلد مکمل کرنے کی احکامات جاری کر دئے گئے ہیں – انھوں نے کہا کہ اس عمارت سے تمام ڈاکٹروں اور خاص کرکے عوام کو راحت ملے گی – انھوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ باقی تمام تر سہولیات بھی منڈی اسپتال کو فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام منڈی کو اسکا فائدہ ہوسکے۔اس میٹنگ میں ان کے ہمراہ بلاک صدر منڈی پیر زادہ بلال مخدومی ،محمد اسلم تانترے، یوسف شیخ، حاجی غلام محی الدین ملک، طارق بٹ ،رفیق بٹ ،شکیل پرے ،محمد عبدللہ ،غلام محمد بٹ، عباس تانترے ،سید خورشید کرمانی ،پیر زادہ خوشید احمد موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا