یو پی ایچ سی حضرتبل کی این کیو اے ایس سرٹیفکیشن پر افسران ، اہلکاروں کو مبارکباد
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم ( ایچ ایم ای ) ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے آج کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات مریضوں کی موثر نگہداشت کی بنیاد ہیں اور صحت کی تمام سہولیات کیلئے نیشنل کوالٹی ایسورنس سٹینڈرڈز( این کیو اے ایس ) کے تحت کوالٹی سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا ہدف ہونا چاہئیے ۔
اس سرٹیفکیشن کے ساتھ یو پی ایچ سی جموں و کشمیر میں شہری زمرے میں پہلی صحت کی سہولت بن گئی ہے جس نے معیار کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے ، مریضوں کے حقوق کے تحفظ ، خدمات کی فراہمی اور بیداری بڑھانے کیلئے سرٹیفکیشن ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ سیکرٹری نے یہ بات گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی طرف سے بلاک میڈیکل آفس حضرت بل کے تعاون سے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے قومی معیار کی یقین دہانی کے معیارات کے تحت یو پی ایچ سی حضرت بل کے قومی سطح کے سرٹیفکیشن کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ناظم ضیا خان ، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ، متعلقہ ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، بی ایم او حضرت بل اور متعلقہ میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص بی ایم او حضرت بل اور اس کے عملے کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ۔ انہوںنے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں کو تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بناتے ہوئے مریض دوست ہونا چاہئیے ۔