صحت و طبی تعلیم محکمہ نے سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب مفت ادویات اور تشخیصی سہولیات کی فہرست میں اضافہ کرنے کے احکامات صادر

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍صحت و طبی تعلیم محکمہ نے آج سرکاری ہسپتالوں ، سب سینٹروں اور پرائمری ہیلتھ مراکز میں مریضوں کے لئے دستیاب مفت ادویات اور تشخیصی سہولیات کی فہرست میں اضافہ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔پی ایچ سی سطح پر 15ادویات اور 9 تشخیصی خدمات دستیاب ہوں گی۔یہ لوگوں کو معیاری اور موزون طبی نگہداشت کی سہولیات دستیاب کرانے کے سلسلے میں ایک اہم قدم تصور کیا جاتا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت خدمات مستحکم کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں نچلی سطح کے طبی اداروں کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ یوٹی کے دور دراز علاقوں میں بہتر طبی سہولیات دستیاب ہوسکیں اور مریضوں کو ٹریشری کیئر اداروں میں ریفر نہ کرناپڑے۔نئی تشخیصی خدمات میں یورین ڈپسٹک سہولیات سب سینٹر میں دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ ریپیڈ سائیفلز ٹیسٹ، ایچ آئی وی سیرلوجی ، ریپیڈ ٹیسٹ ، تھائی سیرولوجی، ہیپٹٹائز ٹیسٹ بیسک ، ایچ بی ایس اے جی ، ایل ایف ٹی، بلڈ یوریا ، کیٹنین ، لیپڈ پروفائل اور سٹول ٹیسٹ بھی دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح کئی دیگر اہم ادویات بھی فہرست میں شامل کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا