صحت و طبی تعلیم محکمہ نے جی ایم سی فیکلٹی کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنے کے احکامات صادر کئے

0
0

ؒلازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت و طبی تعلیم محکمہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے کئی فیکلٹی ممبران کوچھ ماہ کے لئے یا جب تک ان اَسامیوںکو ڈی پی سی یا پی ایس سی کے ذریعے سے پُر کیا جائے کو اُن کے اپنے پے گریڈ میں پروفیسروں اور ایسو سی ایٹ پروفیسروں کے طور تعیناتی کو منظوری دی گئی ہے۔حکمنامے کے مطابق ڈاکٹر رچنا منگوترہ ، ایسوسی ایٹ پروفیسر انوٹامی اور ڈاکٹر سندھو شرما ایسو سی ایٹ پروفیسر پیتھالوجی کو پروفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر اشونی کمار اسسٹنٹ پروفیسر انوٹامی ، ڈاکٹر ستیش پریہار اسسٹنٹ پروفیسر سرجری ، ڈاکٹر محمد ریاض اسسٹنٹ پروفیسر سرجری ، ڈاکٹر راہل گپتا اسسٹنٹ پروفیسر سرجری اور ڈاکٹر اجے آنند اسسٹنٹ پروفیسر سرجری کو ایسو سی ایٹ پروفیسر کے طورپر تعینات کیا گیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا