صحافیوںکے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہدجاری رکھی جائے گی شعوربیداری پروگرام سے صدراے پی جے ایف دیگرکاخطاب

0
0

کرنولصحافیوںکے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہدجاری رکھی جائے گی،حسب ضرورت پرامن جلوس منعقدکئے جائیںگے۔ان خیالات کااظہارصدرآندھراپردیش جرنلسٹ فورم کرشنانجنیولونے کیا۔بے گھرصحافیوںکے لئے امکنہ جات کی تعمیرودیگرمطالبات کے پیش نظرآندھراپردیش جرنلسٹ فورمAPJF کے زیراہتمام ضلع پریشدمیٹنگ ہال کرنول میںایک شعوربیداری پروگرام منعقدکیاگیا۔اس موقعہ پرانہوںنے کہاکہ نندیال ضمنی انتخابات کے موقعہ پروزیراعلی آندھراپردیش ناراواری پلی چندرابابونایوڑونے وعدہ کیاکہ بے گھرصحافیوںکے لئے مکانات تعمیرکئے جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی کاوعدہ اب تک صرف وعدہ کے حدتک ہے،عام انتخابات قریب ہیں،مگربابوجی اب تک صحافیوںکی کوئی فکرنہیںکررہے ہیں،انہوںںے کہاکہ ہمارے جائزحقوق کے لئے مکمل جدوجہدکی جائے گی،حسب ضرورت ریاستی سطح پرپرامن جلوس بھی نکالے جائیںگے،حکومت پردباو¿ڈالکراپنے حقوق حاصل کئے جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی نے ریاست کے تمام صحافیوںکے لئے صرف ایک سوکروڑروپئے منظورکیاہے جوناکافی ہے،انہوںنے کہاکہ ریاست میں17ہزاراکریڈیشن جرنلسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں، تمام صحافیوںکے لئے مکانات ضروری ہیں،اکریڈیشن ہویانہ ہودونوںصورتوںمیںسب کے لئے مکانات ضروری ہیں،انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت اورریاستی حکومت کی جانب سے ساڑھے چارلاکھ روپئے سبسڈی دینے کاوعدہ کیاہے جوناکافی ہے،انہوںنے کہاکہ کم سے کم پانچ لاکھ روپئے اوربڑھائیں،ساڑھے چارسوsftسے ایک ہزارsftمیںمکان تعمیرکریں،انہوںنے کہاکہ وزیراعلی کے وعدوںکی خلاف ورزی پرآج یہ شعوربیداری پروگرام منعقدکیاگیاہے،انہوںنے مطالبہ کیاکہ ریاست کے تمام اضلاع میںاراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے تعمیری کاموںکاآغازکیاجائے،جاریہ سال خدمات انجام دینے والے تمام صحافیوںکے لئے بھی مکانات ضروری ہیں۔رکن راجیہ سبھاٹی جی وینکٹیش نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت جمہوریت کاچوتھاستون ہے،جس کی حفاظت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے،انہوںنے کہاکہ ایک صحافی پرسماج کی کئی ذمہ داریاںعائدہوتی ہیں،جن کوایمانداری ودیانتداری کے ساتھ انجام دیناہوتاہے،یہ سب اسی ممکن ہے جب صحافی آزادہواورکسی کامحتاج نہ ہو،بے گھراورمسائل میںگھرے صحافی مذکورہ ذمہ داریوںکوبحسن وخوبی انجام دے نہیںپاتے۔ٹی جی وینکٹیش نے وعدہ کیاکہ صحافیوںکے لئے امکنہ جات کی تعمیرکے لئے کوشش کی جائے گی،حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعلی کے وعدہ کوپوراکیاجائے گا۔رکن اسمبلی کرنول ایس وی موہن ریڈی نے کہاکہ وزیراعلی کاوعدہ پکاہے،جس میںذرہ برابربھی فرق نہ ہوگا،وعدہ خلاف بابوجی کے خلاف ہے،انہوںنے وعدہ کیاکہ صحافیوںکے لئے صرف امکنہ جات کی تعمیرہی نہیںبلکہ پریس کلب کی تعمیرکے لئے 30لاکھ روپئے منظورکئے جاچکے ہیں،کلکٹریٹ کے قریب اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے پریس کلب کی تعمیرکے لئے ماہ جولائی میںسنگ بنیادرکھاجائے گا۔انہوںنے وعدہ کیاکہ شہرکرنول میںخدمات انجام دینے والے چارسوصحافیوںکے لئے شہرکے قریب اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے دومنزلہ عمارت تعمیرکی جائے گی،ریڈی نے تیقن دیاکہ عام انتخابات سے قبل تمام صحافی ذاتی مکانات میںہوںگے۔کے وی سباریڈی تعلیمی اداروںکے مالک مسٹرکے وی سباریڈی نے کہاکہ صحافیوںکی ترقی کے لئے ہمیشہ تیارہوں،انہوںنے وعدہ کیاکہ اس سلسلہ میںموجودہ حکومت کے نمائندوںسے نمائندگی کرتے ہوئے امکنہ جات کی تعمیرکی کوشش کی جائے گی،اس کے علاوہ ذاتی طورپربھی صحافیوںکی امداکی جائے گی۔وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے قائدبی وائی رامیانے موجودہ حکومت پرالزام عائدکیاکہ تلگودیشم پارٹی وعدہ خلاف کی عادی ہے،انہوںنے کہاکہ صحافیوںکے جائزمطالبات کی تکمیل صرف جگن موہن ریڈی ہی سے ہوپائے گی،انہوںنے صحافیوںسے کہاکہ کئی سالوںسے آپ لوگ صبرکرتے آرہے ہیں،چندماہ اورصبرکرلیں،آنے والی حکومت وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہوگی،مسٹرجگن صحافیوںکے تمام مطالبات کوپوراکریںگے۔سابق رکن اسمبلی وموجودہ وائی ایس آرکانگریس پارٹی قائدمسٹرکاٹاسانی رام بھوپال ریڈی نے وعدہ کیاکہ وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے حکومت میںآنے کے بعدصحافیوںکے لئے 3بڈروم سے امکنہ جات تعمیرکئے جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ دیگردرکارضروریات کی تکمیل بھی کی جائے گی۔ضلعی صدرکروپاورم نے کہاکہ وزیراعلی کی وعدہ خلافی ہمارے لئے باعث تشویش ہے،انہوںنے کہاکہ ہمارے حقوق کے لئے جدوجہدکاآغازکریںگے،جسب ضرورت جلوس وجلسے منعقدکئے جائیںگے،متعلقہ کلکڑس اورافسران کویادداشتیںپیش کری جائیںگی۔اس موقعہ پردیگرکئی قائدین نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ضلعی سطح پرشرکت کردہ تمام 6سوصحافیوںمیںکے وی سباریڈی اداروںکی جانب سے بیگس تقسیم کئے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا