لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر صاف ستھرا مومنٹ کے ریاستی صدر شوکت چوہدری نے یہاں نگروٹہ کے دور دراز علاقہ جات کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے مقامی عوام سے ملاقات کر ان کے مسائل کی جانکاری حاصل کی ۔دورہ کے دوران انہوں نے چھبہ دھمونی، سمبل لہر،کھوئی، پنجگرائیں،پنگالی،کٹل بٹال میں عوام کے ساتھ میٹنگیں کیں۔اس دوران شوکت چوہدری نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے دو سال قبل جس زمین کو ناجائز تجاوزات سے آزاد کروایا تھا اس کی چہار دیواری ہونی چاہئے اور دیگر مقامات پر رکھوں کی بھی چہار دیواری کی جائے۔چوکت چوہدری نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کو دیکھنے کیلئے خصوصی تاسک فورس کا قیام عمل میں لانا چاہئے۔