شیڈول ٹرائب آرڈر ترمیمی بل پر فی الحال روک

0
0

آل گجر بکروال کوآرڈِنیشن کمیٹی کے صدر حاجی محمد یوسف مجنوں نے کیا سرکار کا شکریہ ادا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حال ہی پارلیمنٹ میں ایک بل، قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے لایا گیا تھا جس میں آئین (جموں و کشمیر) شیڈول ٹرائب آرڈر، 1989 میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ، جس میں چار نئے اندراجات شامل تھے جیسے گدا برہمن،کولی، پاداری اور پہاڑی زبان بولنے والے لوگ شامل تھا تاہم پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اس بل نے ایس ٹی گجر-بکروال کے احتجاج کو جنم دیا جنہیں ان کے قبائلی حقوق اور بااختیار بنانے کا خدشہ لاحق تھا۔ جس کے چلتے فی الحال مرکزی سرکار نے اس بل کو لیکر کوئی مزید پیش رفت نہیں کی اس دوران آج آل گجر بکروال جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی محمد یوسف مجنوں و دیگر لیڈران نے ملک کے وزیرے اعظم نریندر مودی و وزیرے داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی سرکار ہمارے حقوق کو تحفظ دے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا