شیو سینا ہندستان کے امیدواربھی پارلیمانی انتخابات کے میدان میںاتریں گے

0
0

2 اپریل کو جموں پارلیمانی سیٹ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیوسینا ہندستان جموں و کشمیر کے صدر پنڈت راجیش کیسری کی طرف سے ارنیا میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع جموں اور ضلع سانبہ کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں گنیش چودھری اور اشوک گپتا کا نام ممبر پارلیمانی سیٹ کے لیے آیا اور جلد ہی ان دونوں ناموں میں سے ایک ممبر پارلیمنٹ سیٹ کے لیے فارم بھرے گا۔اس موقع پر تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی گئی اور اس سلسلے میں دونوں امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ اپنی رسمی کارروائیوں کو مکمل کر کے جموں کے دفتر میں جمع کرائیں تاکہ 2 اپریل تک نامزدگی فارم بھرے جا سکیں۔ اس موقع پر موجود لوگوں میں ریاستی نائب سربراہ بلویر کمار، جموں ضلع صدر بلویر سنگھ، ضلع سانبہ کے سربراہ راجن گپتا، ارنیا چیف بلونت فوجی، بشناہ چیف راجکمار بابا، سنجیو شرما، دیش راج فوجی، راجیش کمار، راکیش کمار، شیراچک پردھان شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا