شیو سینا تاریخ رقم کرے گی:منیش ساہنی

0
0

درجنوں بی جے پی لیڈروں سمیت کئی لوگ پارٹی میں شامل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیوسینا (یو بی ٹی) جموں و کشمیر یونٹ کی پالیسیوں اور نظریات سے متاثر ہو کر آج تقریباً دو درجن نوجوانوں بشمول بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔وہیںپارٹی کے ریاستی مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں ریاستی سربراہ منیش ساہنی، بی جے پی اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری شیخ عمران اور مشہور موسیقار اور سماجی کارکن امیت سنگھ راجپوت کی موجودگی میں اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوئے۔اس موقع پر ساہنی نے شیو بندھن کے ساتھ نئے ممبران کا خیر مقدم کیا۔تاہم پارٹی کی ریاستی اکائی نے شیخ عمران کو آرگنائزر اور امیت سنگھ کو آرٹ اینڈ کلچر ونگ کا ضلعی صدر مقرر کیا ۔وہیں ساہنی نے کہا کہ پارٹی سربراہ ادھو صاحب ٹھاکرے اور پارٹی ہائی کمان کی رہنمائی میں ریاستی اکائی بہتر تعلیم، صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے حقوق کی بحالی پر آواز اٹھا رہی ہے اورعوام کی طرف سے حمایت حاصل کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں پورا یقین ہے کہ شیو سینا تاریخ رقم کرے گی اور جموں و کشمیر اسمبلی اور لوک سبھا میں ہمارا پرچم لہرائے گی۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری وکاس بخشی، نائب صدر سنجیو کوہلی، و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا