شیوکھوڑی شراون مہوتسو:رانسو میں بھگوان شیو کی زندگی وتعلیمات پرفلم پیش

0
0

مذہبی مہوتسو کا انعقاد ضلع انتظامیہ، ریاسی، شیو کھوڑی شرائن بورڈ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے:ریتا دیوی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍شیوکھوڑی شراون مہوتسو کے دوسرے پیر کو جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز کے فنکاروں نے یہاں رانسو میں بھگوان شیو کی زندگی کے اسباق اور تعلیمات پر ایک فلم پیش کی۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل کی رکن ریتا دیوی مہمان خصوصی تھیں۔یاتریوں اور زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ پیدا کرنے کے لیے، شراون مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ماہِ شرواں کے ہر پیر کے لیے مختلف قسم کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان سرگرمیوں میں بھجن کنسرٹ، اسٹیج پرفارمنس، کتھا اور واعظ، بھجن مقابلے، فلموں اور دستاویزی فلموں کی نمائش، آرٹ کے مقابلے اور نمائشیں، نیز مذہبی تقریبات شامل ہیں۔جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد سے، اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز نے شیوکھوری شراون مہوتسو کے دوسرے پیر کو ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا جس میں بھگوان شیو کی تعلیمات پر ایک ڈرامہ بھی شامل ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کی رکن ریتا دیوی نے کہا کہ مذہبی مہوتسو کا انعقاد ضلع انتظامیہ، ریاسی، شیو کھوری شرائن بورڈ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر نے کہا کہ انتظامیہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ضلع میں شیو کھوری اور دیگر ثقافتی مقامات کی ترقی سمیت ضروری انفراسٹرکچر بنا کر ریاسی اور ملحقہ علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دور رس اقدامات کر رہی ہے۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر، جیوتی سلاتھیا نے ویشنو دیوی کے یاتریوں کو راغب کرنے کے لیے رانسو ٹاؤن کو منصوبہ بند طریقے سے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ میگا ایونٹ میں اپنی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں جس سے انہیں رانسو میں بھگوان شیو کا آشیرواد حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ڈی ڈی سی ممبر پونی، اے کیول کرشن؛ اس موقع پر شری شیو کھوری شرائن بورڈ کے غیر سرکاری بورڈ ممبران پروفیسر للت منگوترا اور ڈاکٹر شیو پرساد رینا، ایگزیکٹیو آفیسر ایس ایس کے ایس بی پردیپ کمار بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا