شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کو 2 ستمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت

0
0

ممبئی، 29 جولائی (یو این آئی) بامبے ہائی کورٹ نے پیر کو ممبئی کے شمال مغربی لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کو ووٹوں کی گنتی کے دوران مبینہ طور پر غلطیوں کی وجہ سے ان کے انتخاب کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر 2 ستمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔
مسٹر وائیکر کے انتخاب کو، جو چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی زیرقیادت شیو سینا سے وابستہ ہیں، کو شیو سینا کے امول کیرتیکر (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) نے چیلنج کیا ہے، جو 48 ووٹوں کے معمولی فرق سے ہارے ہوئے امیدوار ہیں۔
جسٹس سندیپ وی مارنے کی سنگل بنچ نے مسٹر وائیکر اور دیگر جواب دہندگان کو مسٹر کیرتیکر کی طرف سے دائر انتخابی عرضی میں کئے گئے دعووں کا جواب دینے کے لئے 2 ستمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا۔ بنچ نے کہا کہ "جواب دہندگان کو سمن جاری کرنے والی رٹ 2 ستمبر تک جوابدہ ہے۔”
مسٹر کیرتیکر نے عدالت سے بھی درخواست دی ہے کہ وہ انہیں حلقہ سے منتخب امیدوار قرار دے کیونکہ گنتی کے عہدیداروں کی جانب سے سنگین کوتاہیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ الیکشن افسر نے ووٹوں کی گنتی کے دوران ضرورت سے زیادہ جلد بازی اور من مانی کا مظاہرہ کیا۔ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انہوں نے عدالت سے ووٹوں کی گنتی کے پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی طلب کر لی۔
مسٹر وائیکر کے انتخاب کے خلاف یہ دوسری عرضی ہے۔ گزشتہ ماہ ہندو سماج پارٹی کے بھرت شاہ نے بھی ان کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ مسٹر شاہ بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں اور ان کی درخواست پر ابھی سماعت باقی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا