فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچانا خرمن امن کو سبوتار کرنا قابل مذمت : ایڈوکیٹ مختار شیخ
منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍کورٹ کمپلیکس سرنکوٹ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سینئر ایڈوکیٹ اور سینئر پی ڈی پی لیڈر شیخ مختار نے کی، پریس کانفرنس مغل روڈ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق شیو سینا جموں ونگ کے بیان کی مذمت کی۔ شیو سینا کے بیان کی مسٹر شیخ نے سخت مذمت کی، انہوں نے کہا کہ مغل بادشاہ نے کئی دہائیوں تک کشمیر پر خود اور اپنے گورنروں کے ذریعہ حکومت کی اور کشمیر اور ریاست کے مختلف حصوں میں مغلوں اور مغل بادشاہوں نے بہت سے باغات اور قلعے بنائے۔ کشمیر میں مندر بھی مغلوں نے بنائے تھے اور جب مغلوں نے کشمیر پر حکومت کی تھی تو وہاں ہندو برادری کے برہمنوں سے گورنر مقرر کیے گئے تھے اور مغلوں کے فوجی عملے کا چیف مان سنگھ تھا مغل روڈ کو مغلوں کے عظیم بادشاہ اکبر نے 15ویں صدی میں تعمیر کیا تھا اور اس کا نام اکبر نے رکھا تھا۔ اور یہ نام بھی مغل شہنشاہ اکبر نے دیا تھا مختلف مغل بادشاہوں جیسے اکبر جہانگیر اور اورنگزیب نے اس راستہ سے کئی بار کشمیر کا دورہ کیا اس لیے اس سڑک کو مغل روڈ کہا جاتا ہے شیو سینا کو تاریخ کی معلومات کے بغیر ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں اور جناب شیخ نے شیو سینا جموں ونگ کو ایسے غیر متعلقہ اور بے بنیاد بیانات دے کر خبردار کیا۔