شیوسینا نے بالاصاحب ٹھاکرے کی 97ویں یوم پیدائش منائی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیوسینا جموں و کشمیر یونٹ نے آج ہندو آئکن اور پارٹی کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کے 97 ویں یوم پیدائش پر غریب اور ضرورت مند لوگوں میں کھانا تقسیم کرکے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔بالا صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ساہنی نے کہا کہ بالا صاحب نے ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد اور حب الوطنی کو سب سے بڑا مذہب سمجھا۔ ’’وہ ایک سچے سناتنی تھے اور ہمیشہ ناانصافی کے خلاف ڈٹے رہے،‘‘ انہوں نے برقرار رکھا۔بالاصاحب ٹھاکرے کو یاد کرتے ہوئے ساہنی نے کہا کہ بالاصاحب ٹھاکرے آج جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کے خیالات اور نظریات آج بھی ہر شیو سینک میں زندہ ہیں۔بالاصاحب ٹھاکرے کے لیے بھارت رتن کا مطالبہ کرتے ہوئے، ساہنی نے کہا کہ ہندوؤں کے کاز کو بلند کرنے والی پہلی آواز کے طور پر بالاصاحب کو پہچانا جاتا تھا۔ اسی لیے انہیں ہندو ہردے سمراٹ کہا جاتا ہے۔ بالا صاحب کہتے تھے کہ اگر آپ کو اعتماد ہے تو آپ کی جیت یقینی ہے۔‘‘اس موقع پر خواتین ونگ کی صدر میناکشی چھبر اور جنرل سکریٹری وکاس بخشی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا