کہااب عوام کی باری ہے کہ اپنے ووٹ سے غداروں کو جواب دیں
لازوال ڈیسک
جموں// دس سال بعد جموں و کشمیر میں لوگوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقع ملنے والا ہے، ہم الیکشن کمیشن کی طرف سے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا پرزور خیر مقدم کرتے ہیں۔وہیں ان باتوں کا اظہار شیوسینا (یو بی ٹی) جموں کے صدر منیش ساہنی نے کیا۔وہیںالیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخوں کے اعلان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کی بحالی کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب عوام کی باری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے حق سے دھوکہ اور غداری کرنے والوں کو سخت جواب دیں۔ جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے، ریاست کی حیثیت کو چھیننے اور جموں و کشمیر کے وسائل کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے حقوق کو پامال کرنے والوں کو سخت سبق سکھایا جانا چاہیے۔انتخابات میں حصہ لینے کے سوال کے جواب میں ساہنی نے کہا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے امیدوار جموں و کشمیر کی تمام 90 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے جس میں عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کا عہد کیا جائے گا۔