بھوپال، 29 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اعلانات کرتے ہوئے ان کے لیے 25 ہزار نئے مکانات کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔
مسٹرچوہان کل دیر رات یہاں منعقد’ پولیس پریوار سماگم ‘سے متعلق ایک پروگرام خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کے لیے پیٹرول، غذائیت، یونیفارم اور ہیلتھ چیک اپ کا الاؤنس بڑھانے اور 25 ہزار نئے گھر بنانے کا اعلان کیا۔
مسٹرچوہان نے کہا کہ تھانوں میں تعینات کانسٹیبل سے سب انسپکٹر کی سطح کے افسران/ملازمین کو ماہانہ 15 لیٹر پٹرول دیا جائے گا۔ محکمہ پولیس کے نان گزیٹڈ افسران/ملازمین کو غذائیت سے متعلق الاؤنس 650 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 1000 روپے ماہانہ کیا جائے گا۔ اس میں تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار 821 ملازمین/ افسران شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبلز کو 2500 روپے اور 3000 روپے سالانہ کٹ ملبوسات بھتے کو بڑھا کر 5000 روپے کر دیا جائے گا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے انسپکٹر تک کے 22 ہزار 138 افسران کو ہر تین سال بعد دی جانے والی یونیفارم کی تجدید کی گرانٹ 500 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے فی تین سال کی جائے گی۔
مسٹرچوہان نے پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے ریاستی انتظامی خدمات کے افسران کی طرح ریاستی پولیس سروس کے افسران کو پانچویں پے اسکیل (گریڈ پے 8900) کے لیے بھیجی گئی تجویز کو منظور کرنے کا بھی اعلان کیا۔ امن و امان کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو فراہم کیے جانے والے مفت کھانے کی شرحوں کو 70 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے یومیہ کیا جائے گا۔ 45 سال سے زائد عمر کے پولیس اہلکاروں کا سالانہ ہیلتھ چیک اپ کیا جائے گا۔ موجودہ مکھیہ منتری پولیس آواس یوجنا میں 25 ہزار مکانات کے علاوہ مزید 25 ہزار مکانات کی منظوری کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس اے ایف سپاہیوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ الاؤنس بڑھانے کا اعلان کیا گیا جس سے تقریباً 244 ہزار فوجی مستفید ہوں گے۔