شیعہ فیڈریشن پراونشل کمیٹی میںمعمولی رد و بدل

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//صدر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںالحاج عاشق حسین خان نے پراونشل کمیٹی میںمعمولی رد وبدل کیا ہے ۔جس کے تحت حجت اسلام والمسلمین مولانا کرامت حسین جعفری کو سرپرست ،شوکت حسین کاظمی کو وائس پریذیڈنٹ،اصغرعلی میر کو صوبائی سیکریٹری ،فدا حسین رضوی کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کم ترجمان ،جعفر حسین ونتو کو جائنٹ سیکریٹری اور ذیشان علی خان کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے ،جبکہ باقی عہدیداران جوںکے توںرہیںگے ۔جس میںحجت اسلام والمسلمین سید مختار حسین جعفری سرپرست اعلی ،بشیر احمد میر وائس پریذیڈنٹ ،خورشید حسین شاہ جنرل سیکریٹری ،احتشام حسین بٹ صوبائی پریس سیکریٹری ،عابد حسین صفوی چیف آرگنائزر کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتے رہیںگے ۔ اس بات کی جانکاری آج فیڈریشن کے صوبائی صدر الحاج عاشق حسین خان کی جانب سے پر یس کو جاری بیان میں دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا