دور دراز سے تعلق رکھنے والے 11ویں اور 12ویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ہندوستانی فوج نے اپنی مسلسل کوششوں میں اور دور دراز علاقوں میں نوجوانوں کے مستقبل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے اور قوم کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف قسم کے پروگرام شروع کیے ہیں۔ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور "قومی یوتھ ڈے” کو منانے کے لیے ہندوستانی فوج نے کمپنی آپریٹنگ بیس شیرگواری میں نوجوانوں کے لیے ایک موٹیویشنل لیکچر کا اہتمام کیا۔ اس سیشن میں دور دراز سے تعلق رکھنے والے 11ویں اور 12ویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء نے بھی شرکت کی۔تاہم رسمی لیکچر کی تکمیل پر انہیں مہمان مقررین سے بات چیت کرنے اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس لیکچر میں کل 51 نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کو علاقہ کی عوام اور نوجوانوں نے بے حد سراہا۔