لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍شیراز احمد ولد منظور حسین کوہلی کلر کٹل سرنکوٹ،پونچھ، جموں و کشمیرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں پی۔ایچ۔ڈی۔ کے ریسرچ سکالر ہیں، نے حال ہی میں یو۔جی۔سی۔ اہل اسسٹنٹ پروفیسر اور جی۔آر۔ایف کے امتحان میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن اور ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے ملکی سطح پر اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے قومی اہلیت کا امتحان لیا گیا جس میں 09 لاکھ 45 ہزار 872 طلبہ نے حصہ لیا جس میں 83 مضامین شامل تھے۔تاہمنتائج آنے پر بہت سے طلباء نے کامیابی حاصل کی جس میں شیراز احمد کا نام بھی شامل رہا جنہوں نے اپنے مضامین کے زمرے میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن اور ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تمام جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد 01 مارچ کو وزارت اعلی تعلیم حکومت ہند کی طرف سے اہل اسسٹنٹ پروفیسر کا سرٹیفکیٹ اور ساتھ ہی جے۔ار۔ایف کا لیٹر بھی موصول ہوا۔وہیںرزلٹ آنے پر شعبہ فارسی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان خوشی کا ماحول برپا ہوااور سب نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔وہیںدوسری طرف ریاست جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کی سرنکوٹ کے پورے علاقے میں خوشی کا ماحول تمام لوگوں نے مبارکبادی پیش کی اور مزید کامیابی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔اس موقع پرشیراز احمد نے بتایا کہ ان کو یہ کامیابی دو سال کی انتھک محنت کے بعد حاصل ہوئی۔