شاہ ہلال
اسلام آباد (اننت ناگ )// اننت ناگ میں عید الفطر کے روز نماز عید کے بعد بھڑک اُٹھے تشدد میں ُپر اسرار طور جاں بحق ہوئے نوجوان کے آبائی علاقہ براکپورہ اننت ناگ میں تیسرے روز بھی ہمہ گیر ہڑتال رہی جس دوران براکپورہ و اسکے مضافات میں تمام کاروباری ادارے ،دکانیں ،تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سرکاری دفاتروں میں ملازمین کی حاضری برائے نام رہی ، ہڑتال کے سبب سڑکوںپر گاڑیوں کی آمدروفت بھی متاثر رہی ۔ مہلوک شیرازکے گھر تعزیت پُرسی کر نے والے افراد جن میں علیحیدگی پسند لیڈران و مذہبی رہنما بھی شامل تھے کا تانتا بندھا رہا اور مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔