شیخ فیاض نے پلوامہ کا دورہ کیا ، وکست بھارت یاترا میں شرکت کی

0
0

پلوامہ
جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا نے ضلع پلوامہ کو روشن کیا ہے جس نے سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری اور شمولیت کو فروغ دیا ہے ۔ پنچائت حلقہ ٹہاب میں ایک اہمجشن منایا گیا جس کی صدارت کمشنر سیکرٹری فلوریکلچر ، پارکس اور باغات شیخ فیاض احمد نے کی ۔
تقریب کا آغاز کمشنر سیکرٹری نے مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا معائینہ کرتے ہوئے کیا جس میں عوام کیلئے قابل رسائی بے شمار فوائد کی نمائش کی گئی ۔
حاضرین کو وزیر اعظم کا ایک ریکارڈ شدہ پیغام سُنایا گیاجس سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے اصولوں کو تقویت ملی ۔ انتظامی سیکرٹری نے ایک عہد کی قیافت کی جو ترقی اور شمولیت کے وژن کی بازگشت کرتے ہوئے پرجوش شرکاء کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے گونج اٹھی ۔
’ میری کہانی میری زبانی ‘ کے جذبے کے تحت استفادہ کنندگان نے حکومتی مداخلت کے ذریعے تبدیلی کی ذاتی کہانیاں شئیر کیں ۔ سماجی بہبود کے محکمہ نے، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ‘ کے تحت کٹس تقسیم کیں جس سے کمیونٹی کو مزید بااختیار بنایا گیا ۔
حکومتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء میں کلینڈر اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔ ہونہار طلباء کی طرف سے ثقافتی سرگرمیاں ، جو وکست بھارت کے شاندار ورثے کی نمائش کرتی ہیں ، پیش کی گئیں ۔
مختلف محکموں کے نمائندوں نے دستیاب مواقع کے بارے میں عوام کو روشناس کراتے ہوئے اپنی اسکیموں پر روشی ڈالی ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے علاقے میں سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے یاترا کے مشن پر زور دیتے ہوئے بھر پور شرکت کا اعتراف کیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے بیان کردہ ترقی یافتہ قوم کے وژن کی باز گشت کرتے ہوئے کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا