شیخ ابوبکر نے آئی سی او کے چیئر مین کو ’’انسانی ہمدردی کے اعتراف میں اعزازسے نوازا

0
0

کالی کٹ
گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر نے سماجی ،رفاہ عامہ ،انسانی ہمدردی کاموں کے میدان میں عالمی شہرت یافتہ انٹر نیشنل اسلامک چیریٹی آرگنائزیشن کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ معتوق المعتوق کو بین الاقوامی سطح پر انسانی ہمدردی اور حقوق کی پاسدرای کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔یہ اعزاز انہیں ۲۰۲۳کے انسان دوستی خدمات کے شعبہ میں سرگرم ڈاکٹر عبداللہ معتوق جو کہ بہترین سوشل ایکشن آرگنائزر کے ا یوارڈ جیتنے پر دیا دگیا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عبداللہ اس وقت اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے انسانی امور اورکویت کے حکمران ممتاز مشیر ہیں ۔اس موقع پر گرانڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد نے ان کی کو سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مزید نئے منصوبوں کی رغبت دلائی ۔شیخ نے فلاحی تنظیم اورکویت کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیلاب جیسی قدرتی آفات کے دوران ہندوستان کے لوگوں کی مدد کی ۔شیخ نے کویتی حکومت اور شہریوں کی طرف سے تارکین وطن ہندوستانیوں اور ملیالیوں کے لئے دی گئی محبت اور حمایت پر خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ایک خصوصی ملاقات میں سماجی کاموں میں نئے رجحانات ،حالات اور چیلنجزپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مرکز الثقافہ کی بین الاقوامی تعلیمی ،فلاحی اور چیریٹی خدمات پر بھی گفتگو کی ۔اس موقع پر مرکز نالج سٹی کے مینیجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم الازہری ،ایڈ وکیٹ تنویر عمربھی شریک رہے ۔ یہ ملاقات مرکز الثقافۃ میں ۳؍فروی کو منعقد ہونے والی ختم البخاری کانفرنس کے پیغامی مہم کے حصہ کے طور پر کویتی شہریوں ،رہنمائوں سے ملاقات کے لئے تھی ۔
فوٹو کیپشن : گرانڈ مفتی آف نڈیا شیخ ابوبکر احمد انٹر نیشنل اسلامک چیریٹی آرگنائزیشن کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ معتوق المعتوق کو انسانی ہمدردی کے اعتراف میں اعزاز سے نوازتے ہوئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا