شیخ ابوبکر فاﺅنڈیشن :ٹائلنٹ سرچ امتحان کے نتائج کا اعلان

0
0

ملک کی مختلف ریاستوں کے 201طلبہ نے کوالیفائی کیا
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
شیخ ابوبکر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ہونہار طلبہ کی شناخت اور اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لئے منعقدہ تائلنٹ سرچ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔خبر کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور بیرون ممالک کے ۰۱دس ہزار سے زائد طلبہ نے ٹائلنٹ سرچ امتحان میں حصہ لیا ۔جن میں مختلف ریاستوں سے 750طلبہ منتخب ہوئے ۔ جس میں سے 201ذہین اور قابل طلبا کو اہل قرار دیا گیا ۔واضح رہے کہ شیخ ابوبکر فاﺅنڈیشن کا مقصد۹ ویں جماعت کے بعدطلبا کی بہترین تعلیم وتربیت ،حوصلہ افزائی ،اور رہنمائی فراہم کرکے معیاری اعلی ثانویہ تعلیم کے قابل بنانا ہے ۔علاوہ ازیں S.Aفاﺅنڈیشن طلبا کے لئے اسکالر شپ سمیت کئی اسکیمیںجاری کی ہیں ۔ملک کے کئی حصوں میں طلبا کے تعلیمی وتربیتی میدان میں روز افزاں ترقی کی خاطر ایس اے فاﺅنڈیشن سرگرم عمل ہے ۔منتخب اورکامیاب شدہ طلبا کے نتائج کا اعلان ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری (چیئر مین شیخ ابوبکر فاﺅنڈیشن )نے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر ازہری نے کامیاب طلبا کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا