اسرائیل -فلسطین تنازع
ہندوستان امن بحالی میں اہم کردار اداکرے: شیخ ابوبکراحمد
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے فلسطین-اسرائیل جنگ کے درمیان فلسطینیوں پر ہورہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر زبردست تشویش کیا اظہار کیا ہے ۔اس سلسلہ میں شیخ ابوبکر احمد نے فلسطینی مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔اور موجودہ صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ۔اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی جتائی ۔شیخ محمد حسین نے کہاکہ ہندوستان اپنی رواداری اوراظہار یکجہتی میں عدیم المثال ہے،مغربی ایشیا کے موجودہ مسائل میں اہم کردار اداکرسکتاہے ۔ شیخ ابوبکر احمد نے فلسطینی مفتی کو یقین دلایا کہ ہم اس سلسلہ میں بھارت سرکار کی توجہ فلسطین کے زمینی حقوق اور امن بحالی کی طرف مبذول کرائینگے ۔شیخ محمدحسین نے کہاکہ فلسطین ان کی سرزمین ہے وہ اس سرزمین کو کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے ہندوستانی عوام سے دعائوں اور حمایت کی اپیل کی ہے۔شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کے خلاف ہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی افراتفری اور انتشار بڑھ جائے گا ۔ضرورت ہے امن پر مبنی ثالثی اقدامات کیاجانا چاہئے ۔