فاضل کی جارحانہ بلے بازی،28 گیندوںپہ 82 رن
سید نیاز شاہ
پونچھ؍؍شہد منجیت سنگھ والی بال کلب کی جانب سے پونچھ میں کروایا جا رۃا ٹورنامنٹ جاری ہے ۔آج کے میچ میں پونچھ کے ایک کھلاڑی نے 28 گیندوںمیں 82 سکور بنا کر ایک شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔کلب کے چیرمین طارق خان نے بتایا کہ ہم اس کلب کے جنھڈے تلے مختلف کھیل پروگرام کرواتے ہیں یہ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے اور میں آج بہت ہی خوش ہوں یہاں ہر ہمیں بہترین کھلاڑی مل رہے ہیں چند روز پہلے اسی گرائونڈ میں دو کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سنچری بنائی تھیں اور آج ایک اوربلے باز فاضل نے یہ ایک نیا ریکارڈ بنایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پولیس پونچھ کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔