شہیدی دیوس کے موقع پر آرمی کی جانب سے مینڈھر میں تقریب منعقد

0
0

 

بڑی تعداد میں اسکولی بچوں اور مقامی لوگوں نے کی شرکت
اعجاز کوہلی
مینڈھر //ہر سال کی طرح امسال بھی مینڈھر کہ اپ ہل ا سٹیڈیم میں آرمی نے شہیدی دیوس کہ موقع پر ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں ہتھیاروں کی نمائش،کھیل کود،عام لوگوں کا مفت چیک اپ، چترکاری مقابلہ، بگتر مقابلہ وغیرہ شامل تھے۔ اس موقعہ پر ہتھیاروں کی نمائش کہ دوران ا سکولی بچوں و عام لوگوں کو جنگ یا باڈر پر حالات خراب کہ دوران شیلنگ سے بچنے کہ طریق بتائے گئے ۔جس کو دیکھنے کہ کیلئے ا سکولی بچوں و عام لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا شہیدی دیوس کہ موقعہ پر مختلف شعبہ میں نمایا کا رگردگی دیکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔واضح رہے ہر سال شہیدی دیوس کہ موقع پر 1965 کی ہند پاک جنگ میں اچھا رول نبھانے والوں کو اس دن کہ موقعہ پر یاد کیا جاتا ہے۔ اپ ہل اسٹڈیم میں پروگرام سے پہلے مینڈھر مین بازار میں بنی چوہدری عبدالغنی کی یاد گار پر آرمی افسران نے پھول چڑائے آرمی افسران کہ ہمراہ چودھری عبدالغنی کہ سپوت ظفر الہ آزاد بھی موجود رہے۔ یاد رہے چوہدری عبدالغنی مینڈھر کہ دبنگ لیڈر رہے ہیں جنہوں نے 1965 میں جنگ کہ دوران ہندستان کی فوج کا ساتھ دیا اس لئے ہر سال فوج کی طرف سے اس موقعہ پر یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی یادگار پر ہر دیوس پھول چڑائے جاتے ہیں اپ ہل اسٹڈیم میں اس پروگرام کہ دوران آرمی کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا