شہزادائے تاج الاسلام سید محمد میاںکامدارس کا دورہ جاری

0
0

سنئی میں ادارے کا سنگ بنیاد رکھا
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ شہزادائے تاج الاسلام مولانا سید محمد میاں جو ان دنوں اپنے مریدین کے ہمراء خطہ پیر پنجال کے دعوتی و تبلیغی دورے پر ہیں نے پیرپنجال میں قائم دینی اداروں کا دورہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز بھی کئی مدارس کا دورہ کیا ۔جن میں مدرسہ نور الاسلام کھنیتر،مدرسہ دار العلوم غوثیہ رضویہ سنئی،مدرسہ چمن مصطفی سنئی،مدرسہ اہل بیت اطہار سنئی،کا دورہ کیا اور سنئی میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد احمد ملک ڈرائریکٹرشعبہ تعلیم سائیں بابامیراں ٹرسٹ،چوہدری محمد اکرم سابق ایم ایل اے۔خطیب جموں و کشمیر مولانا عبد المجید قادری دارالعلوم فیضان تاج الشریعہ سنئی، مولانا ریاض القادری سرپنچ اپر سنئی کے ہمراء دار العلوم رضویہ نظامیہ عارف العلوم کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ اس موقعہ پر مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران مدارس کومدارس میں پڑھنے والے طلبہ کے لئے بہتر انتظامات کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نوجوان نسل کو مدارس سے جوڑنے کے لئے حکمت عملی بنانے کے لئے غور کرنے کے لئے کہا ۔ اس موقعہ مولانا سید محمد میاں فاضل صدام ینورسٹی بغداد نے کہا آج دینی تعلیم سے نوجوان نسل کی دوری لمحہ فکریہ ہے ۔ معاشرے میں تنائو کے ماحول کو ختم کے کرنے کے لئے مدارس اسلامیہ کی تعلیم کو ترجیح دینی ہوگی ۔ اور ذمہ دارران مدارس کو دینی دنیاوی تعلیم کا سنگم بنانا ہوگا ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر شہزاد احمد ملک نے کہا میں حضرت شہزادائے تاج الاسلام کا مشکو ر ہوں جو کہ پیر پنجال کی روحانی بھوک کو مٹانے کے لئے علاقے کا دورہ کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حضرت کے والد گرامی قبلہ حضرت صاحب مرحوم رحمۃ اللہ علیہ نے ان علاقوں کو اپنے دعوتی مشن کے لئے چن کر پیر پنجال و صوبہ جمو ں پر احسان فرمایا تھا اور حضرت کے صاحبزادے بھی حضرت کے مشن کو جاری رکھکر علاقے میں بہتر کام کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا یہاں کے علمائے ذوی الاحترام کا بھی مشکور ہوں جوکہ اس مشن میں حضرت کے ساتھ ہیں اس موقعہ پر چوہدری محمد اکرم سابق ایم ایل اے سرنکوٹ نے کہا کہ میں حضرت کو مباکباد دیتا ہوں اور خاصکر مولاناریاض رضوی عارفی کو کہ وہ اس علاقے میں دینی ادارہ قائم کررہے ہیں۔اس موقعہ پر منشی محمد تاج قادری،ریٹائرڈ پرنسپل محمد عزیز نقشبندی،قاری محمد عظیم ،سینئر لکچررطارق محمو د قریشی، ایس سروس مین حاج ایوب خان بھی موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا