شہری ڈیزائن کے عوامل صحت عامہ کو متاثر کر سکتے ہیں: ڈاکٹر سشیل شرما

0
0

گورنمنٹ مڈل اسکول، آر ایس پورہ، جموں میں ڈاکٹر شرما کی طرف سے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں گورنمنٹ مڈل اسکول، آر ایس پورہ، جموں میں ڈاکٹر سشیل شرما کی طرف سے ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں انہوں نے شہری ڈیزائن اور قلبی امراض کے درمیان تعلق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہروں میں ماحولیاتی دباو¿ کا ایک خطرناک مرکب موجود ہے جس سے جان بچانے اور صحت کے تحفظ کے لیے نمٹا جانا چاہیے۔ڈاکٹر شرما نے کہاکہ شہر جدت اور دولت کے انجن رہے ہیں لیکن یہ آلودگی اور بیماری کا ذریعہ بھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ خراب ہوا، شور، درجہ حرارت، باہر کی روشنی اور قلبی امراض کے درمیان تعلق ہے۔ وہیںموضوع کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، ڈاکٹر سشیل نے انکشاف کیا کہ دنیا بھر کے شہروں میں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا حصہ ٹرانسپورٹ کے اخراج کا ہے۔ اسی طرح، شور کا غالب ذریعہ سڑک پر ٹریفک ہے، جو اسکیمک دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہری ڈیزائن اور قلبی امراض کے پھیلاو¿ کے درمیان براہ راست تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے، شہر کی منصوبہ بندی کو اب صحت کے منفی نتائج سے نمٹنے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے۔اس کیمپ کے دوران 200 سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا، ان کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مشورہ دیا گیا۔ ای سی جی، بلڈ شوگر اور ایچ بی اے 1 سی کروایا گیا اور ضرورت کے مطابق ادویات بھی دی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا