شہری فلاحی پروگرام کے تحت SSB کے زیرِ اہتمام کواری میں بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد۔

0
0

( منصواحمدحقانی )

ارریہ :- // حکومت ہند کے شہری فلاحی پروگرام کو عملی جامہ پہناتے ہوئے شری مہندر پرتاپ کمانڈنٹ 52 ویں

بٹالین سشستر سیمابل ارریہ کی ہدایت پر شہری فلاحی پروگرام "بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ” کے تھیم پر + 2 گورنمنٹ ہائی سکول کواری کرساکانٹا میں گرلز بیڈمنٹن کا ایک روزہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس بی 52ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ شری آنند پرکاش یادو ارریہ اور مہمانانِ اعزازی شری رگھو سنگھ، ضلع پارشد کواری، مسز وینا دیوی، مکھیا کواری مسز بجلی دیوی، پنچایت ممبرکواری نے اس بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کا کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔اس ٹورنامنٹ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر جیون سنگھ چیف جج، چیف کانسٹیبل جنرل راہل کماراسسٹنٹ جج کی حیثیت سے جبکہ اسٹیج ڈائریکٹر چیف کانسٹیبل سریندر کڑواسا اور پروگرام منیجر چیف کانسٹیبل جگت نارائن سنگھ موجود تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 08 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں +2 گورنمنٹ ہائی اسکول کواری، +2 پروجیکٹ گرلز ہائی اسکول، پوہنسی، +2 گورنمنٹ ہائی اسکول کرسا کانٹا کی طالبات نے حصہ لیا۔ جس میں 04 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں۔ اس کے بعد دو ٹیموں کے درمیان دلچسپ فائنل میچ کھیلا گیا۔ جس میں +2 گورنمنٹ ہائی سکول کواری کی اے ٹیم نے ونر ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ کے دوران، جناب آنند پرکاش یادو، ڈپٹی کمانڈنٹ نے تمام طالبات کو "بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ” تھیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور تمام طالبات کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ مقامی لوگوں کی طرف سے اس ٹورنامنٹ کو بہت سراہا گیا اور کہا گیا کہ سشستر سیما بال سرحدی علاقوں میں اس طرح کے شہری بہبود کے پروگرام/ ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کا مسلسل انعقاد کر رہی ہے۔ ترقیاتی تربیتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جن میں کھیلوں کے مقابلے، انسانی طبی کیمپ، ویٹرنری کیمپ اور دیگر قسم کے ہنر مندی کے تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ اس پروگرام میں شری سمیت ملک، اسسٹنٹ کمانڈنٹ، کیمپ کمانڈر کواری، شری وریندر کمار یادو، پرنسپل +2 ہائی اسکول، کرساکاٹا، شری ششی شیکھر سمن، ٹیچر، +2 ہائی اسکول، کواری، متھیلیش کشواہا، ٹیچر، +2 پروجیکٹ گرلز ہائی اسکول پاہنسی، انسپکٹر مونٹولم چیتم، سب انسپکٹر انل نوتیال، اسسٹنٹ انسپکٹر شیام لال سمیت دیگر سپاہی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا