شہریت ترمیمی قانون کی ضرورت نہیں:شیخ حسینہ

0
0

ہم سمجھ نہیں سکے ہندوستان نے اس قانون کو پاس کیوں کیا
یواین آئی

ڈھاکہ؍؍بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے شہریت ترمیمی قانون (سی ایاے) کے سلسلے میں کہا ہے کہ اسے پاس کرنے کی ضرورت کو وہ سمجھ نہیں سکیں ہیں اور اس قانون کی ضرورت نہیں تھی۔محترمہ حسینہ نے گلف اخبارایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’ہم سمجھ نہیں سکے کہ ہندوستان نے اس قانون کو پاس کیوں کیا۔ اس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔‘‘انہوں نے حالانکہ سی اے اے کے سلسلے میں اپنی پہلی تنقید میں کہا ہے کہ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے ہمیشہ سے یہ مانا ہے کہ قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور سی ایاے ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔‘‘ہندوستانی حکومت نے بھی کئی مرتبہ کہا ہے کہ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے اور گزشتہ برس اکتوبر میں ہندوستان کے دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ذاتی طور پر اس معاملے میں یقین دہانی بھی کرایاتھا۔‘‘محترمہ حسینہ نے کہا ہے کہ موجودہ عہد میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان رشتے سب سے زیادہ گہرے ہیں۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 12 دسمبر کو پارلیمنٹ میں سی اے بی کو پاس کیا تھا جن میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی طور سے تشددکا سامنا کررہے ہندو، جین، بودھ، عیسائی اور سکھ برادری کے لوگوں کو ہندوستان کی شہریت دینے کا التزام ہے۔ اس قانون کے سلسلے میں ملا جلا ردعمل آرہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا