جموں؍؍ڈاکٹرکرن سنگھ کے صاجزادے وکرم ادتیہ سنگھ کی ناراضگی پی ڈی پی کوراس آگئی!اور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے برادراصغرتصدق مفتی کووزارتی کونسل میں شامل کرنے کاراستہ صاف ہوگیا،اس ضمن میں ایک بڑی پیش رفت آج اُس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ شکایتی سیل کے کوارڈینیٹرکے عہدے سےتصدقمفتی نے اچانک اسعفیٰ دے دیااور اس طرح ایوانِ بالامیں اپنی نامزدگی کاراستہ صاف کردیا۔ذرائع کے مطابق تصدق مفتی کوایوانِ بالامیں نامزدکرنے کے بعد کابینہ میں شامل کیاجاسکتاہے۔تصدق حسین مفتی نے آج وزیر اعلیٰ کے شکائتی سیل کے کوارڈینیٹر کے عہدے سے استفعیٰ دیا ہے ۔ تصدق مفتی نے اپنا استفعیٰ چیف سیکرٹری بی بی ویاس کو پیش کیا ہے ۔ واضح رہے کہ انہیں اس سال مئی مہینے میں جے اینڈ کے سی ایم گریونس سیل کے کوارڈینیٹر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق وکرم ادتیہ سنگھ کی جانب سے پی ڈی پی اورایوانِ بالاسے استعفیٰ دینے کے بعدپی ڈی پی کے کھاتے کی ایک نشست ایوانِ بالامیں خالی ہوئی ہے جس کیلئے پی ڈی پی کی پہلی پسندتصدق مفتی ہی تھے تاہم معاملہ اس سے پہلے کابینہ میں بھی زیرِغور لایاگیااورمحبوبہ مفتی نے تمام کابینہ ساتھیوں کواعتمادمیں لینے کے بعد ہی یہ فیصلہ لیاہے۔وکرم ادتیہ سنگھ کے استعفے کے بعد ایوانِ بالامیں نشست خالی ہوئی تھی جسے اب تصدق مفتی کی نامزدگی سے پرکیاجائےگااور امکان ہے کہ اس کے فوری بعد تصدق مفتی کو کابینہ میں شامل کیاجائےگا۔ذرائع کے مطابق انہیں سیاحت کی وزارت کاقلمدان دیاجاسکتاہے جواس وقت وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔