’شکایات کا سراغ لگانا اَب آسان ہو گیا ‘

0
0

ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں کی آن لائن اطلاع دی جائے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی )نے اِنتخابی مدت کے دوران اِنتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لئے شہریوں کے لئے ایک آن لائن ایپلی کیشن شروع کی ہے۔ اِس ایپلی کیشن کو’’ سی وِی آئی جی آئی ایل ‘‘ کا نام دیا گیا ہے تاکہ ہمارے ملک کے ویجیلنٹ شہریوں کو ظاہر کیا جاسکے جو آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کے اِنعقاد میں فعال اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سی وِی آئی جی آئی ایل ویجیلنٹ شہریوں کو ایم سی سی کی خلاف ورزی کے واقعات دیکھنے کے چند منٹوں کے اندر ان پر براہ راست رپورٹ دینے کی اجازت دیتا ہے۔ انہیں اَب اپنے اسمبلی حلقہ میں ریٹرننگ آفیسرکے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک بار جب سی وِی آئی جی آئی ایل سے ماڈل کوڈ آف کنڈنکٹ کی خلاف ورزی کے کسی واقعہ کا رِپورٹ کیا
جاتا ہے تو اسے تحقیقات کے لئے فلائنگ سکارڈ کو بھیج دیا جاتا ہے۔رجسٹرڈ شکایت کی صورت میں ایک منفرد شناختی نمبر تیار کیا جاتا ہے تاکہ شہری اَپنی شکایت کی حیثیت کا پتہ لگا سکے۔ گمنام شکایات کو ٹریکنگ کے مقصد کے لئے کوئی شناختی نمبر نہیں ملتا ہے۔
شہری صرف ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ( ایم سی سی) کی خلاف ورزی کے معاملات کی اطلاع دینے کے لئے سی وی جی آئی ایل کا اِستعمال کرسکتے ہیں۔وہ دیگر شکایات کے لئے اِی سی آئی سٹیزن سروسز کے موبائل ایپ / ویب سائٹ پر دستیاب سہولیت کا اِستعمال کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے شہریوں کوالیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی آفیشل ویب سائٹ https://www.eci.gov.in/ پر جانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔یہ ایپلی کیشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا