شُعبہ اُردو گورنمنٹ پی۔جی کالج راجوری میں ایک روزہ ادبی سیمینار کا انعقاد

0
0

عمرارشدملک

راجوری؍؍دُنیا ئے اُردو ادب کے معروف شاعر۔ ’’ ساحرؔ لدھیانوی کی حیات و خدمات‘‘ پر شُعبہ اُردو راجوری کالج نے تزک و احتشام کے ساتھ ایک روزہ ادبی سیمینار مُنعقد کیا ۔ جس میں طُلبا ء و طالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں مُحبّانِ اردو نے شرکت کی۔ شُعبہ فارسی کے سابق صدر پرو فیسر ایم۔ ایس چوہان تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے جبکہ کالج کے سر براہ ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے صدارت فرمائی۔ خطبہ استقبالیہ شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالحق نعیمی نے پیش کیا اور ساحر لدھیانوی کی شاعری پر سیر حاصل گفتگو کی۔ کالج کے تمام شعبہ جات کے پروفیسر صاحبان و غیر تدریسی عملہ نے نہ صرف بڑھ چڑھ کر شمولیت کی بلکہ مقالہ نگاروں کو دادِ تحسین سے نوازا۔ اُردو اور گوجری کے مایہ ناز فکشن نگار و صدرِ شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر ایم کے وقار کے علاوہ ڈاکٹر عبدالحق نعیمیؔ ، ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیرؔ ، ڈاکٹر محمد سلیم وانی اور پروفیسر مشتاق احمد نے ساحرؔ لدھیانوی کی حیاتِ و شاعری پر پر مغز مقالے پیش کیے۔ معروف مقالہ نگار پروفیسر محمد جہانگیر اصغرؔ نے اُس پُر وقار تقریب کی نظامت کے فرائض کُچھ اس طرح انجام دیے کہ سماں بندھ گیا۔ خصوصی و صدارتی خطبہ جات کے علاوہ سٹیج سے کلام ساحرؔ سے فن کاروں نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ آخر میں ڈاکٹر ظہیر احمد نے مہمانو ںکا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا