یواین آئی
سرینگر؍؍ حکام کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چکورہ گاوں میں جنگجوئوں کے فرار ہونے کے بعد جمعرات کی کی صبح تلاشی آپریشن ختم کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جنگجووں کی موجودگی کے بارے اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام شوپیاں کے چکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا جس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا تھا۔ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا: ‘ایسا لگتا ہے کہ جنگجو آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں ہی فرار ہوئے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘مختصر فائرنگ کے بعد ملحقہ گائوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تھا لیکن جنگجووں کے ساتھ کوئی تازہ آمنا سامنا نہیں ہوا’۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح آپریشن کو ختم کر دیا گیا۔