سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ سب ڈویژن کے بابا پورہ گائوں میں پیر کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک بھائی کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے بابا پورہ گائوں میں پیر کی صبح دو سگے بھائی معشوق احمد حجام اور عرفان احمد حجام بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کو فوری طور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں معشوق احمد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا جبک عرفان احمد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق عرفان احمد تار کو ٹھیک کرنے کے لئے ایک پیڑ پر چڑھا جہاں اس کو بجلی کرنٹ لگ گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بھائی معشوق احمد نے اس کو بچانے گیا تو وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے از جان ہوگیا۔
دونوں بھائی بینک میں نوکری کرتے تھے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔