شوپیاں :غیر مقامی شہری کا گولی مار کر قتل، وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

0
0

سری نگر//جنوبی ضلع شوپیاں کے وندانہ ملہورہ علاقے میں جمعے کی صبح نامعلوم ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی شہری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔پولیس نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔اطلاعات کے مطابق شوپیاں کے وندانہ ملہورہ گاوں میں جمعے کی صبح چند غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی غرض سے کھیت پر گئے کہ اس دوران ملی ٹینٹوں نے اشوک کمار چوہان ساکن باگل پورہ بہار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔

https://shopian.nic.in/
حکام نے بتایا کہ جمعے کی صبح چند غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی خاطر وندانہ ملہورہ شوپیاں گئے اور وہاں پر ملی ٹینٹوں نے اشوک کمار چوہان نامی شخص پر فائرنگ کی ۔ان کے مطابق چند مقامی افراد نے کھیت میں صبح سویرے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مہلوک غیر مقامی شہری کے جسم پر گولیوں کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے وندانہ ، ملہورہ ، زینہ پورہ شوپیاں اوراس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
مہلوک اشوک کمار چوہان کے ساتھی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جمعے کی صبح سات بجے کے قریب پانچ غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی خاطر وندانہ ملہورہ شوپیاں گئے۔انہوں نے کہاکہ اشوک کمار چوہاں آٹھ بجے تک ہمارے ساتھ ہی تھا اور وہ دوسری جانب مکی کاٹنے گیا۔ان کے مطابق جب ایک گھنٹے تک وہ واپس نہیں آیا تو ہمیں فکر ہوئی اور اس کی تلاش شروع کی اور بعدازاں پتہ چلا کہ اس سے گولی ماری گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہلوک اشوک کمار چوہان نے اپنے پیچھے تین بچوں کو چھوڑا ہے۔
بتادیں کہ رواں سال یہ ٹارگیٹ کلنگ کا تیسرا واقع ہے۔ فروری مہینے میں شہید گنج سری نگر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو غیر مقامی شہریوں پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جبکہ اپریل کے مہینے میں جبلی پورہ بجبہاڑہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے غیر مقامی مزدور کا قتل کیا گیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں نے متعدد غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنایا ہے ۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا