این کیو اے ایس کے تحت نیشنل سرٹیفکیشن حاصل کی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍حکومت جموںوکشمیر نے اعلیٰ قسم کی معیاری صحت خدمات فراہم کرنے کی کوشش میں بڑے پیمانے پر عوام کو بہترین صحت خدمات فراہم کرنے کے لئے کوالٹی ایشورنس کو مثبت نوٹ لیا ہے ۔صحت و طبی تعلیم جموںوکشمیر اس کوشش میں مسلسل کوشش کر رہا ہے او راس کے نتیجے میں ضلع شوپیاں کے پی ایچ سی سیڈو اور پی ایچ سی ہرمین نے نیشنل کوالٹی ایشورنس سٹینڈرڈز( این کیو اے ایس ) پروگرام کے تحت نیشنل سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے متعلقہ ہسپتالوں میں معیار کے اعلیٰ معیار کے اعتراف میں ضلع شوپیاں کے پی ایچ سی سیڈو اور پی ایچ سی ہرمین کو این کیو اے ایس پروگرام کے تحت نیشنل سرٹیفکیٹ دیا ہے۔تصدیق شدہ صحت سہولیات کا جائزہ اکتوبر 2023 ء کے مہینے میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پینل میں شامل قومی تشخیص کاروں کی ایک ٹیم نے لیا تھا اور اُنہیں نیشنل ہیلتھ مشن کے این کیو اے ایس کے تحت کوالٹی سرٹیفائیڈ کے طور پرنوازا گیا تھا،جیساکہ ایڈیشنل سیکرٹری اور مشن ڈائریکٹر، این ایچ ایم، مرکزی حکومت ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو نے یوٹی حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا ۔پی ایچ سی سیڈو اور پی ایچ سی ہرمین کو نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت اگلے تین برسوں کے لئے این کیو اے ایس سرٹیفیکیشن کے حصے کے طور پر 3 لاکھ روپے کی اِضافی سالانہ گرانٹ ملے گی۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے اِس کامیابی پر متعلقہ سرٹیفائیڈ ہسپتالوں کے عملے کو مُبارک باد دیتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام میڈیکل کالجوں ، ضلع ہسپتالوں ، سی ایچ سی اور تمام ہیلتھ کیئر سہولیات پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی نگہداشت کے لئے این کیو اے ایس معیارات کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جموںوکشمیر ببیلا رکوال نے اس کامیابی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان سہولیات کو سر ٹیفکیٹ’’ہسپتالوں کے معیار اور کارکردگی کے اعلیٰ معیار‘‘ کے اعتراف میں دیا گیا ہے اور بتایا کہ نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت ہیلتھ کیئر کی فراہمی کے نظام کو عام لوگوں کے انتہائی اطمینان بخش بنانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔