شوپیان میں دن دھاڑے مسلح افراد نمودار

0
0

پولیس اہلکار پر نزدیکی سے گولیوں چلائی ، حملے میں عام شہری بھی زخمی
سی این آئی

سرینگر؍؍جنگجویانہ سرگرمیوں میں اضافہ کے بیچ جنوبی ضلع شوپیان میں سوموار کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے دن دھاڑے نمودار ہو کر پولیس اہلکار پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گول چوک شوپیان میں سوموا ر کو اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے دن دھاڑے پولیس اہلکار پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں ایک شہری بھی زخمی ہو گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار جس کی شناخت بلا ل احمد لون جبکہ عام شہری کی شناخت رفیق احمد لون ساکنہ وہل شوپیان کے بطور ہوئی گولیاں لگنے سے خون میں لت پت وہی گر پڑے جس کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے دونوں زخمیوں کو ضلع اسپتال شوپیان علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر ریفر کیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ حملے کے فورا ً بعد پولیس و سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جائے واردات پر پہنچ کر حملہ آوروں کی تلاشی شروع کی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔ تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ادھر واقعہ سے متعلق پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق جنگجوئوں نے سوموار کی بعد دوپہر گول چوک شوپیان میں نمودار ہوئے جس دوران انہوں نے پولیس اہلکار بلال احمد پر نزدیک سے گولیاں چلائی۔ پولیس ترجمان کے مطابق گولیاں لگنے کے نتیجے میں بلال احمد نامی پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گیا جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کیس در ج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا