شورش زدہ علاقہ نوبل بٹہ پورہ میں پہلی بار سیاسی پہل

0
0

ڈی پی اے پی ایسے علاقوں کو اولین ترجیح پر ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کریں گی: امین بٹ
شاہ ہلال
کولگام؍؍ڈی پی اے پی کے صوبائی صدر و سابق ایم ایل اے دیوسر محمد امین بٹ نے آج حلقہ انتخاب دیوسر کے شورش زدہ علاقہ کھڈونی نوبل بٹہ پورہ میں پہلی بار ورکرس میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں مقامی لوگوں نے علاقے کے کئی اہم مسائل محمد امین بٹ کے سامنے رکھے جس پر امین بٹ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آپکی حقیقی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امین بٹ نے کہا کہ علاقہ شورش زدہ ہے اور یہاں اگر کسی سیاسی پارٹی نے مٹینگ کی وہ واحد ڈی پی اے پی ہے جنہوں نے آج 30 سال کے بعد نوبل بٹہ پورہ میں سیاسی پہل شروع کی امین بٹ نے کہا کہ یہاں لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات جھیلنے پڑتے ہیں انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اپنے گھر آباد کئیں اور ایسے شورش زدہ علاقوں کونظر انداز کیا۔انہوں لوگوں سے وعدہ کیاکہ جونہی ڈی پی اے پی برسر اقتدار آئے گی تو یہاں سب سے پہلے لوگوں کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مصیبت کے اس دلدل سے کوئی نکال سکتا ہے وہ صرف غلام۔نبی آزاد ہے جسکو واقعی یہاں کے مظلوم قوم کی درد ہیں۔امین بٹ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے انتخابات میں غلام۔نبی آزاد کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ڈی پی اے پی بھاری اکثریت کے ساتھ جیت سے ہمکنار ہوجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا