شملہ میں سڑک حادثہ ، چار افراد ہلاک، تین زخمی

0
0

شملہ، 06 اگست (یو این آئی) ہماچل پردیش کے لاہول سپتی اور سرمور اضلاع میں الگ الگ سڑک حادثات میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
ضلع پبلک ریلیشن آفیسر اجے بنیال نے یواین آئی کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شام اس وقت پیش آیا جب لاہول سپیتی ضلع کے اسپتی سب ڈویژن کے لنگٹی کازا گاؤں میں ایک کار گہری کھائی میں گر گئی، جس سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور تاشی شیرنگ (57)، دھرم سنگھ (45) اور لکشمن گرتھی (43) کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک اور حادثے میں، سیبوں سے لدی ایک پک اپ گاڑی آج صبح سرمور ضلع کے سنورا-نیری پل روڈ پر نینٹی کے مقام پر 150 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ گاڑی کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے سولن کے علاقائی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متوفی کی شناخت دیئی رام (55) کے طور پر کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا