یواین آئی
سنگاپور؍؍امریکہ کے وزیر دفاع جیمزمیٹس نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تازہ تجربہ کو دنیا کے لئے خطرہ قرار دیا ہے ۔ مسٹر میٹس نے میزائل ٹسٹ کے بارے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور دیگر سینئر حکام سے بات چیت کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ آج صبح کئے گئے اس ٹیسٹ کو لے کر بین الاقوامی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا-” یہ اونچائی تک گیا، سچ کہوں تو پہلے داغے گئے تمام میزائل سے زیادہ اونچائی تک گیا۔شمالی کوریا کو بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے اس سے پوری دنیا کو خطرہ ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جب میزائل ہوا میں تھا، تب ہی مسٹر ٹرمپ کو اس ٹیسٹ کے بارے میں بتایا گیا.اس معاملہ پر جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان نے بھی مسٹر ٹرمپ سے بات کی اور شمالی کوریاکی اس مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ شمالی کوریا کا تازہ میزائل ٹیسٹ نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی تازہ میزائل ٹیسٹ کا جواب اپنے میزائل ٹیسٹ سے دیا ہے ۔ جاپان کی حکومت نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل کی جا رہی اکساوے کی کارروائی کو قبول نہیں کریں گے ۔ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔