پیانگ یانگ، // شمالی کوریا کی حکومت نے کہا کہ ٹھوس ایندھن والے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا حالیہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
اس سے پہلے جاپانی اور جنوبی کوریا کی فوجوں نے اتوار کے روز کہا کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ میزائل ہائپر سونک، منویوریبل، کنٹرولڈ وار ہیڈ سے لیس تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ تجربہ وار ہیڈ کی گلائیڈنگ اور مینیوورنگ کی خصوصیات اور نئے تیار کردہ ملٹی اسٹیج ہائی تھرسٹ ٹھوس پروپیلنٹ انجن کی پائیداری کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، میزائل کے تجربہ سے پڑوسی ممالک کی سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑا اور اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
شمالی کوریا کی طرف سے 2024 میں یہ پہلا بیلسٹک میزائل لانچ کیا گیا۔ پیانگ یانگ نے اس سے قبل 18 دسمبر 2023 کو میزائل لانچ کیا تھا۔ مبینہ طور پر ہواسونگ-18 نامی بین براعظمی بیلسٹک میزائل تھا۔