سری نگر، //شمالی کشمیر کے ضلع احم شریف علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے احم شریف علاقے کی بلال کالونی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس کے جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ کو قابو میں کرلیا تاہم مکان کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔