شمالی ریلوے کیخلاف اپنی پارٹی لیڈران اور مقامی لوگوں کا احتجاج

0
0

منجیت سنگھ نے گڑھا موڑ، ریا موڑ میں فلائی اوور کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ا پنی پارٹی لیڈران نے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کے ہمراہ آج شمالی ریلوے کیخلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج ریلوے حکام کی توجہ اْن کے اہم مسائل کی طرف توجہ کرانے کے لئے کیاگیا جنہیں گڑھا موڑ اور ریا موڑ میں فلا ئی اوور نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگ اپنی پارٹی صوبائی صدر منجیت سنگھ کی قیادت میں وجے پور میں جمع ہوئے اور مرکزی ریلوے وزیر کیخلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہاکہ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں ریلوے ٹریک کے ساتھ لگنے والے گاو ¿ں کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے ناردرن ریلوے کیخلاف ایک گھنٹے تک احتجاج کرنے کے بعد ایس ڈی ایم وجے پور کے ذریعے مرکزی ریلوے وزیر کو اپنے مطالبات پر مبنی یادداشت پیش کی۔اس سے قبل مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیر نے عوام کو روز مرہ زندگی میں درپیش مسائل کو حل کرنے میں ریلوے حکام کی غیر سنجیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایاکہ سینکڑوں لوگ، اْتربینی پرمنڈل کے زائرین، سینٹرل یونیورسٹی سانبہ کے طلبا اور سٹاف ممبران کے ساتھ ساتھ صاحب بندگی آشرم کے عقیدتمندوں کو فلائی اوور نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ دقتوں کا سامنا رہتا ہے۔لوگوں کو روزانہ گھنٹوں ٹرین گذرنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے پھر جاکر اْنہیں وہاں سے گذر نے کی اجازت دی جاتی ہے۔ گڑھا موڑ اور ریا موڑ میں ہنگامی بنیادوں پرفلائی اوورز تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ گڑھا موڑ اور رایا موڑ میں فلائی اوور تعمیر کئے جائیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ اس میں مزید کوئی تاخیر نہ کی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر اِس مسئلے کو حل کیاجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا